ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سماجوادی پارٹی کی افطارپارٹی،امرسنگھ موجود،اعظم خان نے نہیں کی شرکت

سماجوادی پارٹی کی افطارپارٹی،امرسنگھ موجود،اعظم خان نے نہیں کی شرکت

Mon, 27 Jun 2016 11:44:40  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو26جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کی جانب سے پانچ کالی داس مارگ پرمنعقد روزہ افطار پارٹی ہوئی۔افطار کی دعوت میں سی ایم اکھلیش یادو،شیوپال یادو، راجیہ سبھاممبر پارلیمنٹ امر سنگھ سمیت کافی تعداد میں مسلم کمیونٹی کے افراد بھی شامل رہے۔یہ بات دیگرہے کہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی نہ تو کابینہ وزیراعظم خان نظر آئے اورنہ ہی پروفیسر رام گوپال۔ایم پی دھرمیندریادو،وزیرسیاحت اوم پرکاش سنگھ، شاداب فاطمہ، راجندر چودھری سمیت کئی وزراء شامل تھے۔ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی آہٹ شروع ہونے کے بعد بی ایس پی نے ابھی سے دلت مسلم تال میل لگانے شروع کر دیے ہیں۔لیکن مغربی اتر پردیش میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی ایکٹیویشن نے پارٹی کو سوچنے پرمجبورکر دیا ہے۔اس طرح افطارپارٹی،پارٹی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔تاہم پارٹی کی طرف سے اس طرح کے پروگرام ہمیشہ شدہ جاتے رہے ہیں۔یوپی کی 403ممبران اسمبلی والی اسمبلی کے تناظر میں دیکھیں تو ان میں سے تقریباََ140سیٹوں پر جیت کا فیصلہ مسلم ووٹر کرتے ہیں۔


Share: